بھارتی شہر دارجلنگ میں بم دھماکے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی

تھانے پر دستی بم حملے اور بازار میں آئی ای ڈی کے زوردار دھاکے سے خوف و ہراس پھیل گیا


ویب ڈیسک August 20, 2017
علیحدگی پسند تحریک کے رہنما بمل گورنگ کے خلاف تھانے پر حملے اور قتل کا مقدمہ درج۔ فوٹو: انٹرنیٹ

ISLAMABAD: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجلنگ میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارجیلنگ کے علاقے کلمپونگ میں نامعلوم موٹرسائیکل افراد نے تھانے پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ دوسرا زوردار دھماکا دارجیلنگ کے علاقے چوک بازار میں ہوا جس میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم آس پاس کھڑی گاڑیوں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہر دارجیلنگ میں علیحدہ ریاست کیلئے ہزاروں خواتین کی ریلی

پولیس کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی سے کیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں جب کہ علیحدگی پسند تحریک گورکھا جانا مکتی مورچہ (جی جے ایم) کے رہنما بمل گورنگ کے خلاف تھانے پر حملے اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ادھر کلمپونگ میں ہی علیحدگی پسندوں نے مقامی انتظامیہ کا سرکاری دفتر بھی نذر آتش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہردارجیلنگ میں علیحدگی پسندوں اورپولیس میں تصادم سے 3 افراد ہلاک

واضح رہے کہ بھارت میں دو ماہ سے دارجلنگ کو گورکھا لینڈ کے نام سے علیحدہ ریاست بنانے کے حق میں غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال جاری ہے جب کہ کئی ماہ سے پرتشدد احتجاجی تحریک بھی چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہر دارجیلنگ میں علیحدگی کی تحریک زور پکڑ گئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں