فنکشنل لیگی رہنما کی توہین کیخلاف ٹنڈوباگو میں ہڑتال
سیکڑوں افراد کا باگوواہ پل پر دھرنا، ٹریفک معطل، مظاہرین کا پریس کلب تک مارچ،نعرے
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے مبینہ طور پر فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید علی بخش شاہ عرف پپوشاہ کے خلاف ہتک آمیزالفاظ استعمال کرنے کیخلاف جمعرات کو ٹنڈوباگو اور تحصیل کے شہروں پنگریو، کھوسکی، وہنا شریف میں فنکشنل مسلم لیگ کی اپیل پر شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔
سید راشد شاہ، امتیاز میمن اور نواز خواجہ کی قیادت میں سیکڑوں افراد نے باگوواہ پل پر دھرنا دیا اور ٹائر جلاکر ٹریفک معطل کردی، اس موقع پر فنکشنل کے کارکنوں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف زبردست نعرے لگائے۔ دھرنے کے موقع پر بڑی تعداد میں پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا، پولیس نے دکانیں کھلوانے کی کوشش بھی کی تاہم دکانداروں نے ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا۔ دھرنے کے شرکانے بعد میں باگوواہ پل سے پریس کلب تک مارچ کیا اور کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سید پپو شاہ کیخلاف تقریروں میں غیرمناسب زبان استعمال کی ہے جو مذمت کے قابل ہے۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا سید پپو شاہ کے خلاف جارحانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، دوسری طرف پنگریو میں بھی فنکشنل مسلم لیگ کی اپیل پر شٹرڈائون ہڑتال کی گئی، مسلم لیگ (ف) کے کارکنوں نے مٹھو ہزاری اور داد لغاری کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے ٹنڈوباگو روڈ پر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا اس موقع پر پولیس نے مسلم لیگ (ف) کے 3 کارکنوں کو گرفتار کرلیا تاہم بعد میں انھیں رہا کردیا گیا۔ سید پپو شاہ کے آبائی شہر وہناشریف میں بھی شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔