بدین میں پراسرار بیماری سے سیکڑوں مرغیاں ہلاک

متاثر مرغیاں سورج طلوع ہوتے ہیں مرنے لگیں، دیسی مرغی کی نسل نایاب ہونیکا خدشہ


Nama Nigar February 15, 2013
علاقے کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر اس پراسرار بیماری پر قابو نہیں پایا گیا تو دیسی مرغیوں کی نسل ختم ہو جائے گی۔فوٹو: فائل

ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں دیسی مرغیوں میں پر اسرار بیماری پھیل گئی، سیکڑوں مرغیاں مرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے مختلف شہروں اور دیہات میں دیسی مرغیوں میں ایسی پراسرار بیماری پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مرغیاں رات کے وقت عجیب آواز نکالتی ہیں اور سورج طلوع ہوتے ہی مر جاتی ہیں، علاقے کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر اس پراسرار بیماری پر قابو نہیں پایا گیا تو دیسی مرغیوں کی نسل ختم ہو جائے گی۔

دیہات کے لوگ شوق سے دیسی مرغیاں پالتے ہیں، دیسی مرغی کا گوشت گرم ہوتا ہے جبکہ اس کے انڈے بھی مہنگے فروخت ہوتے ہیں،اس کا گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سے عام لوگ فارمی مرغیوں کا گوشت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں