ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں اسٹورٹ براڈ ایان بوتھم سے آگے نکل گئے
اسٹورٹ براڈ اب مجموعی طور پر 384 وکٹیں لیکر انگلینڈ کے دوسرے کامیاب ترین بولر بن گئے
انگلش فاسٹ بولراسٹورٹ براڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لیکر سابق پیسر ایان بوتھم کو پیچھے چھوڑدیا۔
اسٹورٹ براڈ کی اس پرفارمنس کے بعد اب وہ مجموعی طور پر 384 وکٹیں لیکر انگلینڈ کے دوسرے کامیاب ترین بولر بن گئے، اسی میچ میں شریک جیمز اینڈرسن نے بھی 5 شکار کرتے ہوئے اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد 492 تک پہنچادی، وہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کے دیگر دو میچز میں 500 کا سنگ میل عبور کرسکتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
بوتھم اب 383 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کے قبضے میں ہے، جو انہوں نے 800 وکٹیں لیکر قائم کررکھا ہے، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں سابق کپتان وسیم اکرم نے 414 حاصل کررکھی ہیں۔