محکمہ تعلیم میں برسوں سے تعینات سپروائزروں کو تبدیل کرنیکا فیصلہ

تبادلوں سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی، ڈائریکٹر ایجوکیشن نثارلغاری، میڈیا سے گفتگو

نثار احمد لغاری نے کہا کہ سپر وائزروں کے تبادلے الیکشن کے موقع پر سیاسی مداحلت نہیں بلکہ میرٹ کے قیام کو قائم و دائم رکھنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے تمام اضلاع میں محکمہ تعلیم میں کئی برسوں سے تعینات سپروائزروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو محکمہ ایجوکیشن میں بہتری کا باعث بنے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایجوکیشن حیدرآباد نثار احمد لغاری نے ٹنڈو الہ یار ای ڈی او ایجوکیشن آفس میں افسران سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن غلام نبی دائیداور ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ نثار احمد لغاری نے کہا کہ سپر وائزروں کے تبادلے الیکشن کے موقع پر سیاسی مداحلت نہیں بلکہ میرٹ کے قیام کو قائم و دائم رکھنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔




انھوں نے کہا کہ آج جو تعلیم کا برا حال ہے اس کی وجہ سیاسی مداخلت ہے۔انھوں نے بتایا کہ جہاں جہاں، جس گائوں، علاقے میں ایک سے زائد اسکول ہیں انھیں آپس میں ضم کیا جارہا ہے اور تمام اضلاع میں بند اسکولوں کو فوری طور پر کھولا جائے گا اگر ایسا نہ کیا گیا تو ضلع میں موجود افسران، اے ڈی اوز اور سپروائزروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت ختم اور تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔
Load Next Story