ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز جھنڈے کے تنازع پر ملائیشیا کی انڈونیشیا سے معذرت

معاملے پر انڈونیشیا کے شائقین اور پلیئرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا

معاملے پر انڈونیشیا کے شائقین اور پلیئرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا . فوٹو : رائیٹرز

ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے ملائیشین منتظمین نے جھنڈے کے تنازع پر انڈونیشیا سے معذرت کرلی۔


سووینیئر میگزین پر انڈونیشیا کا غلط جھنڈا چھپ گیا تھا، جس میں رنگوں کی ترتیب اوپر نیچے ہوگئی تھی، اس معاملے پر انڈونیشیا کے شائقین اور پلیئرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا، ملائیشیا کے وزیر کھیل خیری جمال الدین نے اپنے انڈونیشین ہم منصب سے ذاتی طور پر اس معاملے پر معذرت کی ہے، یہ میگزین ہفتے کو منعقدہ افتتاحی تقریب میں شرکا کو فراہم کیا گیا تھا۔

انڈونیشیا کے اصل جھنڈے میں لال رنگ کی پٹی اوپر کی جانب ہے جب کہ سفید حصہ نیچے کی طرف ہے، تاہم سووینیئر میں شائع ہونیو الے جھنڈے میں غلطی سے سفید حصہ اوپر کی جانب دکھایاگیا ہے، جو کہ پولینڈ کا جھنڈا بن جاتا ہے، اس کے علاوہ ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے منتظمین نے بھی اس غلطی پر انڈونیشیا کے عوام سے دلی گہرائیوں سے معذرت طلب کی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس غلطی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان گیمز میں تعلقات پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں گے۔
Load Next Story