22 ویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ محمد اشفاق نے جیت لی
نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
22 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2017 محمد اشفاق نے جیت لی۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی جس میں فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ چار روز ہ چیمپئن شپ 17تا20اگست کراچی گالف کلب میں کھیلی گئی جس میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ان کیٹیگریز میں کیڈیز، سیمی پروفیشنلز، سینیئر پروفیشنلز اور جونئیر پروفیشنلز کے مقابلے شامل تھے۔
70لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ یہ چیمپئن شپ پاکستان میں گالف کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں ملک بھر سے 600 سے زائد بہترین گالفرز نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ مہمان خصوصی ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اختتامی تقریب سے خطاب میں چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے پاک بحریہ ، کراچی گالف کلب اور منتظمین کی انتھک محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد اس بات کی علامت ہے اس کھیل کو اعلیٰ سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔