کراچی میں 4 جعلی پولیس اہلکاروں سمیت 11 ملزمان گرفتار

جعلی اہلکار گلستان جوہر میں پکڑے گئے، دیگر ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد


Staff Reporter August 21, 2017
جعلی اہلکار گلستان جوہر میں پکڑے گئے، دیگر ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے 4 جعلی پولیس اہلکار سمیت11 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

شارع فیصل پولیس نے گلستان جوہر میں ناکہ لگا کر پولیس کی یونیفارم میں ملبوس 4 افراد فیصل، ارسلان فیضان اور محسن کو اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا تاہم پولیس کے مطابق ملزمان جعلی اہلکار ہیں جو اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے ملزمان کے خلاف 170 ، 171/34 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

دوسری جانب لیاقت آباد پولیس نے سندھی ہوٹل کے قریب سے ملزم طارق کو گرفتار کر کے اسلحہ ، آئس ( ICE ) کے پیکٹ اور آدھا کلو چرس برآمد کر لی۔ بغدادی پولیس نے ملزم سید احمد علی شاہ عرف کاٹن شاہ کو گرفتار کر کے آوان بم اور پستول برآمد کر لیا جب کہ ٹیپو سلطان پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث4 ملزمان ملزم شمیر، سونو یعقوب ، محمد دین عرف دھیما اور یاسر کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول ، بلوچ کالونی اور جمشید کوارٹر تھانے کی حدود سے چوری شدہ2 موٹر سائیکلیں ، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا، علاوہ ازیں مدینہ کالونی پولیس نے ملزم نبی بخش کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں