ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ تیسری پوزیشن کیلیے آج انگلینڈ و کیویز کی جنگ

پانچویں نمبر پر قبضہ جمانے کیلیے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا ٹکراؤ بھی ہوگا۔


Sports Desk February 15, 2013
پانچویں نمبر پر قبضہ جمانے کیلیے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا ٹکراؤ بھی ہوگا۔ فوٹو: فائل

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تیسری پوزیشن پر قبضے کیلیے جمعے کو جنگ لڑیں گی

پانچویں پوزیشن کیلیے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا ٹکراؤ ہوگا، سپر سکسز مرحلے کے آخری میچ میں کیویز کو 15 رنز سے شکست دینے والی دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم اعزاز گنوانے کے بعد فتح کے ساتھ اختتام کی خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف کامیابی نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا تاہم باہمی مقابلے میں انگلش ٹیم 15 رنز سے سرخرو ہوئی، ممبئی میں جمعے کو دونوں ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلیے مقابل ہوں گی۔انگلش کپتان شارلوٹ ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ ہم ہر میچ جیتنے کا جذبہ لیے میدان میں اترتے ہیں، نیوزی لینڈ کو ایک بار پھر زیر کرتے ہوئے باوقار واپسی چاہیں گے۔

4

دوسری طرف کیوی ٹیم کی کوچ ہیڈی ٹفن نے کہا کہ انگلینڈسے ہمارے مقابلے جاندار اور دلچسپی سے بھرپور ہوتے ہیں، امید ہے کہ کپتان سوزی بیٹس جیسی ایونٹ کی ٹاپ اسکورر کی موجودگی میں حریف کو ٹف ٹائم دینے میں کامیاب ہوجائینگے۔دریں اثناء کٹک میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں پانچویں پوزیشن پر قبضہ جمانے کی کوشش کریں گی، سپر سکسز مرحلے کے آخری باہمی مقابلے میں پروٹیز نے 110 رنز سے فتح کے ساتھ ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی بھی رجسٹر کرائی تھی، ٹیم کو اس بار بھی ان فارم ڈین وین نیکرک سے بڑی توقعات وابستہ ہوں گی، سری لنکن جارح مزاج بیٹسویمن کوشلیا بھی نگاہوں کا مرکز ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں