سنجے دت بننے کیلئے پیدا ہوا ہوں رنبیرکپور

یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اپنے پسندیدہ اسٹار کی زندگی پر بننےوالی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ، رنبیرکپور


ویب ڈیسک August 21, 2017
سنجو سر کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرکے بے انتہا خوش ہوں،رنبیرکپور؛فوٹوفائل

RAWALPINDI: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے وہ سنجے دت بننے کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔

بالی ووڈ میں ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے جاری ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھارہے ہیں، فلم ابتدا ہی سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کی ایک وجہ بہترین کہانی، راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری اور رنبیر کپور کے فلم کیلئے اپنائے گئے مختلف انداز ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت پر بننے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی 180 کروڑ روپے کماگئی

حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے فلم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنجو سر کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرکے بے انتہا خوش ہیں ، سنجے دت اکثر فلم کے سیٹ پر آتے ہیں اور مجھے اداکاری کرتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں، سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کے بعد مجھے ان کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا ہے اور مجھے اندازہ ہوا ہے کہ وہ سب سے بےحد محبت کرتے ہیں ، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں سنجے دت کا کردار نبھانے کیلئے ہی پیدا ہوا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار پیدا ہونا ہوگا

رنبیر نے مزید کہا کہ وہ بچپن ہی سے سنجے دت کے بہت بڑے مداح ہیں یہاں تک کہ سنجے دت کے پوسٹرز ان کے کمرے میں لگے ہوئے ہیں ، یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اپنے پسندیدہ اسٹار کی زندگی پر بننےو الی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم جس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا اگلے سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں رنبیرکپور کے علاوہ، منیشاکوئرالہ، سونم کپور، انوشکا شرما، دیا مرزا، پاریش راول اور وکی کوشال اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ اداکارہ تبو بھی فلم میں ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں