نااہلی کیس الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف درخواست خارج کردی

الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے کیس کی عدم پیروی پر ہاشم بھٹہ کی درخواست خارج کی


ویب ڈیسک August 21, 2017
الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے کیس کی عدم پیروی پر ہاشم بھٹہ کی درخواست خارج کی : فوٹو : فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی ہے۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست ہاشم بھٹہ نے دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ پیش کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کس بنیاد پرعمران خان کے سرٹیفکیٹ کو جھوٹا کہیں

کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے تاہم درخواست گزار ہاشم بھٹہ کیس کی سماعت میں پیش نہ ہوسکے۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے کیس کی عدم پیروی پر ہاشم بھٹہ کی درخواست خارج کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کی جانب سے جواب نہ آنے پرچیف الیکشن کمشنربرہم

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں