لاہور ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی وکلا کا کل پنجاب اور سندھ میں ہڑتال کا اعلان

کل وکلا سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور سیاہ پرچم لہرائیں گے، صدر لاہور ہائی کورٹ بار


ویب ڈیسک August 21, 2017
ہم نے بینچ سے درخواست کی تھی کہ مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرلیتے ہیں،صدر لاہور ہائی کورٹ بار؛فوٹوفائل

SUKKUR: ہائی کورٹ کے باہر وکلا پر شیلنگ کے خلاف کل پنجاب اور سندھ کے وکلا نے کل عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کے باہر وکلا کے احتجاج کے دوران پولیس کی شیلنگ کے خلاف منگل کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقارکا کہنا ہے کہ ہم نے بینچ سے درخواست کی تھی کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیتے ہیں لیکن انہیں ہماری کوششیں اور تجویز پسند نہیں آئی ، بینچ کے سخت رویے کے خلاف کل پورے پنجاب میں ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا، کل وکلا بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور سیاہ پرچم لہرائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ پر وکلا کا دھاوا، مال روڈ میدان جنگ بن گیا

دوسری جانب سندھ بار کونسل نے بھی لاہور واقعے کے خلاف کل صوبے بھر میں عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکلا کے ساتھ اختیار کیا جانے والا رویہ افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان قریشی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف وکلا نے ججوں کے لیے مختص گیٹ سے لاہور ہائی کورٹ میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پولیس کی جانب سے انہیں روکنے پر وکلا نے احتجاج شروع کردیا تھا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ واٹر کینن کا استعمال بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں