عمران کیخلاف ایسا کوئی کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں بابر اعوان

نواز شریف نااہل ہو گئے تو ان کے نام پر بنی پارٹی کیسے اہل رہ سکتی ہے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 21, 2017
نوازشریف اور ان کی فیملی کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں، رہنما پی ٹی آئی. فوٹو : ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں نواز شریف کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نا اہل ہوجائیں، الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو تشہیر میں نواز شریف کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے، کمیشن نے نوازشریف کے خلاف دائر درخواستوں پر ن لیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے، سیاست اب قانونی جنگ بن چکی ہے اس کا ذمہ دار صرف نااہل وزیراعظم ہے، نوازشریف اور ان کی فیملی کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں وہ احتساب سے بھاگ نہیں سکتے۔

بابر اعوان نے کہا کہ نااہل شخص پارٹی کی صدارت نہیں کرسکتا، یہی قانون ہے لیکن ایل این جی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتا ہے کہ اصل وزیراعظم تو نواز شریف ہے، پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف خود کر رہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کردیا اس لیے وہ پارٹی کے فیصلے نہیں کرسکتے، اگر نواز شریف نااہل ہو گئے تو پارٹی کیسے اہل رہ سکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جو نا اہل ہو گیا اس کے نام سے پارٹی نہیں بن سکتی لہذا مسلم لیگ اب نوازشریف کا نام استعمال نہیں کرسکتی، وزرا مسلسل قانون اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، جے آئی ٹی بنی تو انہوں نے مٹھائی بانٹی، پھر فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں