سنی تحریک کا شاہراہوں پر دھرنے اور شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان

17 فروری کو احتجاجی مظاہرے،19کو علامتی بھوک ہڑتال،25 فروری کو ہڑتال ہوگی


Staff Reporter February 15, 2013
سنی تحریک کے تحت ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کے دوران پریس کلب کے باہر ثروت اعجاز قادری اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما علامتی لاشوں کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

GILGIT: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 23 فروری کو سندھ اور پنجاب کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دیا جائے گا اور25 فروری کو شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

علامتی بھوک ہڑتال سے حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی تحریک کے تحت پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے آخری روز کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کیا، اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شکیل قادری، اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اسد اللہ بھٹو ،محمد حسین محنتی، پیرزادہ یاسر سائیں، کنورارشد، محمد رمضان بلیدی،مولانا صادق رضا تقوی،مولانا یوسف مرزا ،بشارت مرزا، عارف علوی، سردار محمد اقبال،سید ضیا عباس،محفوظ یار خان، سید غلام شاہ، تاجر برادری کے عتیق میر و دیگر نے سنی تحریک سے اظہار یکجہتی کیا۔

8

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ17فروری کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور19فروری کو پورے ملک میں پریس کلبوں کے باہر تین روز ہ علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی، جبکہ25 فروری کوکراچی میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا ئے گی،ہم ملک بالخصوص کراچی کو دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ سے بچانے اور عام شہریوں کو تحفظ دلانے کے لیے نکلے ہیں حکمران صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہیں ہیں، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کی بے حسی سب کے سامنے ہے ہرطرف دہشت گردی ہے اور جنگل کے قانون کاراج ہے،ٹارگٹ کلنگ ووٹر لسٹوں کی درستگی اور نئی خانہ شماری کو روکنے کے ساتھ انتخابات کو ملتوی کرانے کی سازش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں