عراق پرتشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک 8 زخمی

موصل کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں فائرنگ کرکے2 اہلکار بھائیوں کو قتل کردیا

موصل کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں فائرنگ کرکے2 اہلکار بھائیوں کو قتل کردیا فوٹو: رائٹرز

عراق میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق موصل شہر کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گھر میں فائرنگ کرکے2 بھائیوں کو قتل کردیا جن میں سے ایک پولیس اہلکار اور دوسرا فوجی تھا، ہلاک ہونے والا فوجی بھائی عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر کا باڑی گارڈ تھا۔




دریں اثنا موصل کے قریب ہی پولیس کے ایک قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، علاوہ ازیں بغداد کے شمالی علاقے بلاد اور دوجیل میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں مزید 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، ابھی تک کسی تنظیم نے حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
Load Next Story