اسپاٹ فکسنگ کیس شاہ زیب حسن کا ٹریبیونل پر اعتماد کا اظہار

5 ستمبر تک کیس کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کی جائے گی


Sports Reporter August 21, 2017
5 ستمبر تک کیس کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

BEIRUT: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن ٹریبیونل میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ٹریبیونل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹر کے وکیل کاشف رجوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبیونل کی کارروائی پر مکمل اعتماد ہے، ہمیں صفائی کا پورا موقع فراہم کیا جاتا ہے جب کہ کرکٹر کی جانب سے گواہان پیش کرنےکی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پہلے پی سی بی اپنے گواہ پیش کرے گا جس کے بعد ہم اپنے گواہان کو ٹریبیونل میں لائیں گے جب کہ اب 5 ستمبر تک شاہ زیب کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں شاہ زیب حسن، شرجیل خان، خالد لطیف کو معطل کیا گیا تھا۔ ناصر جمشید کو سہولت کاری کے الزام میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں محمد عرفان کو بکی سے رابطوں کی بروقت اطلاع نہ دینے پر پی سی بی ڈسپلنری پینل کی جانب سے معطلی اور جرمانہ کی سزا سنائی جا چکی ہے جبکہ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور شرجیل خان کے کیسز حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں