امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق دوسرازخمی

حادثے کے بعدشہریوں نے امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو گھیر لیاا ور سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔

حادثے کے بعدشہریوں نے امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو گھیر لیاا ور سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔ فوٹو: فائل

امریکی سفارتخانہ کے ایڈمنسٹریٹواسسٹنٹ کی لینڈکروزرگاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے سی ڈی اے کا ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔


جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔گاڑی امریکی سفارتخانے کا اہلکار چلا رہا تھا جسے پولیس نے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا ہے۔ حادثے کے بعدشہریوں نے امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو گھیر لیاا ور سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔ ادھراسلام آبادپولیس کے اعلیٰ افسران زخمی افرادکے لواحقین کو کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے پرقائل کرتے رہے۔
Load Next Story