روس کا داعش کے 200 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ
فضائی حملے میں داعش کا جنگی سازوسامان بھی تباہ ہوا ہے، روسی وزارت دفاع
روس نے شام میں داعش کے 200 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شام کے شہر دیرالزور میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش کے 200 جنگجو ہلاک ہوئے جب کہ فضائی حملے میں کالعدم تنظیم کا سازو سامان بھی تباہ ہوا ہے تاہم روسی وزارت دفاع کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کارروائی کب عمل میں لائی گئی۔
وزارت دفاع کے مطابق شامی فورسز اور روسی فضائیہ کی جانب سے داعش کو شام کے شہر الرقہ کے جنوب اور حمس کے مغربی علاقوں سے نکالے جانے کے بعد جنگجنو اب دیرالزور کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔