سی پیک کے لیے ناقابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کریں گے سربراہ پاک فضائیہ

ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں فضائیہ کا اہم کردار ہے، ایئرچیف مارشل سہیل امان


ویب ڈیسک August 21, 2017
پاک چین راہداری پورے خطے کیلیے گیم چینجر ہے، ایئر چیف مارشل۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے اور فضائیہ مسلح افواج کے ساتھ ملکر سی پیک کے لیے ناقابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

پاک فضائیہ کے زیرِ اہتمام ''پاک چین اقتصادی راہداری'' پر سمپوزیم ہوا جس میں سینیٹرز، حاضر سروس اور ریٹائرڈ بیورو کریٹس، چیمبر آف کامرس کے اراکین سمیت تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی جب کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری پورے خطے کیلیے گیم چینجر ہے اور سی پیک مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گا جب کہ ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے اور پاک فضائیہ مسلح افواج کے ساتھ ملکر اقتصادی راہداری منصوبے کے لیے ناقابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |