ایشیا کپ ہاکی کا آغاز 11 اکتوبر سے بنگلادیش میں ہوگا
ایونٹ کے افتتاحی روز 11 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ میزبان بنگلا دیش سے ہو گا۔
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جو 11 سے 22 اکتوبر تک بنگلا دیشی دارالحکومت میں کھیلا جائے گا۔
ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 2 پولز میں تقسیم کیا گیاہے، پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور بنگلا دیش جب کہ پول بی میں ملائیشیا، کوریا، چین اور اومان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ایونٹ کے افتتاحی روز 11 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ میزبان بنگلا دیش سے ہو گا۔ 13 اکتوبر کو قومی ٹیم کا جاپان سے سامنا ہو گا جب کہ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔