کوٹیکناریفرنس 3غیرملکی ملزموں کی درخواست بریت خارج

کوٹیکنا کمپنی نے پری شپمنٹ کنٹریکٹ کیلیے کسی کوکمیشن، رشوت یا رقم ادا نہیںکی نہ ہم نے وصول کی ۔


Qaiser Sherazi February 15, 2013
کوٹیکنا کمپنی نے پری شپمنٹ کنٹریکٹ کیلیے کسی کوکمیشن، رشوت یا رقم ادا نہیںکی نہ ہم نے وصول کی ۔. فوٹو فائل

ISLAMABAD: احتساب عدالت نمبر3کے جج جہاندار خان بانٹھ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کیخلاف کوٹیکنا پری شپمنٹ کرپشن ریفرنس میں 3غیر ملکی شریک ملزمان کوٹیکنا کمپنی کے جنرل منیجر ولیم جے پوپلیٹن، منیجرجان برودرسٹ اور لائزن آفیسرکرسٹوفر پاؤل کی عدم ثبوت پربری کرنے کی درخواستیں خارج کر دیں ۔

ان تینوں سمیت کوٹیکنا کمپنی کے نائب صدر این جے مرفٹ،لائزن آفیسرز آئین درہم اور بینٹلے کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے، کوٹیکنا کمپنی کے ان تینوں افسران ملزمان کا موقف تھا کہ ان کی کبھی بینظیر بھٹو،آصف زرداری سے ملاقات نہیں ہوئی، کوٹیکنا کمپنی نے پری شپمنٹ کنٹریکٹ کیلیے کسی کوکمیشن، رشوت یا رقم ادا نہیںکی نہ ہم نے وصول کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں