کراچی سے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کا بیٹا اغوا

نامعلوم ملزمان حیات بلوچ کو گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے، ایس ایس پی ملیر


ویب ڈیسک August 22, 2017
حیات بلوچ کے اغوا کی اطلاع گھر والوں نے دی، ایس ایچ او خانواز۔ فوٹو: فائل

ملیر سے نامعلوم ملزمان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے حیات بلوچ کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ایم پی اے کے بیٹے کو گاڑی سے اتار کے اپنے ہمراہ لے گئے اور اغوا کا واقعہ گڈاپ سٹی کے علاقے ملیر میں پیش آیا۔ دوسری جانب ایس ایچ او خان نواز نے بتایا کہ انہیں اہلخانہ نے اطلاع دی ہے کہ حیات بلوچ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے حیات بلوچ کی بازیابی کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔