وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں عمران خان
کچھ ناعاقبت اندیش لوگ اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں، فریقین صبرکریں، چیئرمین تحریک انصاف
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ وکلا برادری نے آزاد عدلیہ کی بڑی قربانیاں دی ہیں اور وکلا کی جدوجہد میں تحریک انصاف شانہ بشانہ شامل تھی، وکلا برادری سے میری استدعا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کو کچھ خفیہ عناصر کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں کیونکہ وکلاء اور معزز جج صاحبان کے درمیان تنازعہ کو ہوا دیکر کچھ ناعاقبت اندیش لوگ اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
دریں اثنا اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر انتخابی مہم میں شرکت کے حوالے سے لگائی گئی قدغن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے ڈینگی کے خاتمے کیلیے تعاون کے جواب میں پنجاب حکومت کو راجن پورکے کچے کے علاقے میں پولیس کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اوراین اے 120 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔