اقوام متحدہ سے قاتل روبوٹس کی تیاری پر پابندی لگانے کا مطالبہ
یہ تیارہوگئے توخوںریزی انسانی سوچ سے بھی بڑھ کر ہوگی، 100 ماہرین کاخط
روبوٹکس کے100 سے زیادہ ماہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ''قاتل روبوٹس'' کی ایجاد پر جاری منصوبے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خط میں لکھا گیا کہ یہ خطرناک خودکار ''ٹیکنالوجی'' ایک پینڈورا باکس ہے جس کے کھلنے سے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اوراس سے مقابلہ کرنے کے لیے وقت بہت کم ہے، ماہرین نے ہتھیاروں کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک دفعہ تیار ہو گئے تواس کے بعدسے جنگ و جدل بڑے پیمانے پربڑھ جائے گی اور خوں ریزی انسانی سوچ سے بھی زیادہ ہوگی۔
واضح رہے کہ ارب پتی ایلون مسک سمیت مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے 100سے زائد ماہرین نے خط میں اقوام متحدہ کو جنگی صلاحیتوں میں تیسرے انقلاب سے خبردار کیا ہے۔