انتخابی امیدواروں سے5سال کے ٹیکس گوشوارے لینے کی تجویز بھجوادی شعیب سڈل

2012 میں ٹیکس دہندگان کی 86فیصد شکایات کا فیصلہ سائلین کے حق میں ہوا،جس سے ایف بی آر میں بدعنوانیوں کی نشاندہی ہوتی ہے


Numainda Express February 15, 2013
2012 میں ٹیکس دہندگان کی 86فیصد شکایات کا فیصلہ سائلین کے حق میں ہوا،جس سے ایف بی آر میں بدعنوانیوں کی نشاندہی ہوتی ہے.سڈل فوٹو: فائل

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہاہے کہ انتخابی امیدواروںسے 5 سال کے ٹیکس گوشواروں اور یوٹیلٹی بلز کی تفصیلات طلب کرنے کی سفارشات الیکشن کمیشن کو بجھوادی ہیں۔

ایک ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا کہ نیٹو کنٹینر کے ذریعے بھجوائے جانے والے سامان پرحکومت کو ہر ماہ ایک ارب روپے سے زائد کی اضافی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پبلک آفس ہولڈرز کی ٹیکس ادائیگی سے متعلق ڈائریکٹری شائع کرے۔ 2012 میں ٹیکس دہند گان کی 86فیصد شکایات کا فیصلہ سائلین کے حق میں ہوا ، جس سے ایف بی آر میں بدعنوانیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں