نئے صوبوں کا دروازہ ہمیشہ کیلیے بندکردیاگیا جاوید ہاشمی

پی پی، ن لیگ عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں، ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے نہ اتحاد


Numainda Express February 15, 2013
نواز شریف 5 برس میں ایک بار بھی ملتان نہیں آئے،انتظامی بنیاد پر صوبے بنائے جائیں۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ صوبوں کے معاملے میں عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔

نئے صوبوں کا دروازہ ہمیشہ کیلیے بند کر دیا گیا ہے، شریف برادران صوبے کے حاکم ہیں لیکن نواز شریف پانچ برس میں ایک بار بھی ملتان نہیں آئے۔ جہانیاں میں رکن صوبائی اسمبلی کرم داد واہلہ کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم طاہر القادری کے حق میں ہیں اور نہ ہی خلاف ہیں۔

7

انھوں نے کہا کہ ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے اور نہ ہی کسی سے اتحاد ہو گا لیکن ہم مذاکرات کر رہے ہیں اور حکومت سے لاتعلق جماعتوں سے ملکر انتخابات میں دھاندلی کو روکیں گے۔ نئے صوبوں کا دروازہ ہمیشہ کیلیے بند ہو چکا ہے کیونکہ صوبے بنانے کیلیے تین چوتھائی اکثریت درکارہے جونہ تو آج کی حکومت کے پاس ہے اور نہ ہی آئندہ امید کی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |