خیبرپختونخوابچے کوماں کا دودھ پلانا لازمی قراردینے کاامکان

قانون سازی کافیصلہ کرلیا گیا،سفارشات اور تجاویز کو مسودے شکل دے دی گئی


Online February 15, 2013
قانون سازی کافیصلہ کرلیا گیا،سفارشات اور تجاویز کو مسودے شکل دے دی گئی ، فوٹو: فائل

بچے کوماں کا دودھ پلانے کولازمی بنانے کی غرض سے خیبرپختونخواحکومت نے قانون سازی کافیصلہ کرلیا ہے جس کیلیے سفارشات اور تجاویزپرمشتمل مسعودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جسے بل کی صورت میں اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوامیں بھی نوازئیدہ بچوں کوماں کا دودھ پلانے کے رحجان میں کمی ہو ئی ہے دیہات میں تو اب بھی خواتین شرعی حکم کے مطابق 2سال تک بچوں کواپنادودھ پلاتی ہیں۔

9

تاہم شہری ماحول میں بیشترگھرانوں میں ایسے معیوب جانا جاتاہے اور بچوں کو ڈبے کا دودھ پلایا جاتا ہے جس سے بچوں کی ذہبی اور جسمانی نشو و نما متاثر ہوتی ہے اس صورتحال کی وجہ سے5سال سال تک کی عمر کے بچوں کی شرح اموات میں خیبر پختونخوا بلوچستان کے بعد دوسرے نمبر پرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔