پاکستان نے گوادر پورٹ چین کو دینے پر بھارتی اعتراض مستر کردیا
معاہدہ اقتصادی مفاد میں ہے،گوروکی موت شہادت ہے، پھانسی پرتحفظات ہیں
پاکستان نے گوادربندرگاہ چین کے حوالے کرنے کے حوالے سے بھارتی اعتراض مستردکردیا ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ بندرگاہ چین کے حوالے کرنے کیلیے طریقہ کار پر غور کیا جارہا ہے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اقتصادی مفاد میں ہے،بھارت کو تشویش نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا حامی ہے تاہم قیادت کی سطح پرباہمی اعتماد کافقدان ہے،کابل میں ہونے والی علما کانفرنس اوردوحہ میں طالبان کا دفتر کھولے جانے کی حمایت کرتے ہیں،اب تک 28 طالبان کورہا کرچکے ہیں۔
ترجمان نے ایک سوال پرکہا کہ فلسطین کے صدرمحمود عباس 16 فروری کودورہ پاکستان میں صدراوروزیراعظم کے ساتھ ملاقات کریں گے۔آن لائن کے مطابق ترجمان نے کہاکہ پاکستان اورکینیڈا کے درمیان دہری شہریت کے حوالے سے معاہدہ موجود ہے،اس لیے دو پاسپورٹ رکھناجرم نہیں ۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موقف میں تبدیلی نہیں آئی، بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، افضل گوروکی موت شہادت ہے، اسکی پھانسی پرتحفظات ہیں، عدالتی عمل جس اندازسے چلایا گیا، وہ مناسب نہیں تھا ۔