نواز شریف سندھ میں جلسے کرتے رہیں ہم پنجاب کا میدان سجائیں گے قائم علی شاہ

کوئی کچھ بھی کرلے آئندہ انتخابات میں پی پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ کی سکھر میں گفتگو


Numainda Express February 15, 2013
خیرپور جیم خانہ میں امریکی سفیررچرڈ اولسن سے بات چیت، پاکستان امریکا دوستی پائیدار قرار، بلاول بھٹو پارک کا بھی افتتاح کیا۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا فیصلہ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو کرینگے۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر (ق ) لیگ سے تھا، اب اسپیکر سندھ اسمبلی ہی اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان کرینگے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سکھر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے سندھ میں جلسے کرنا خوش آئند ہے لیکن ان جلسوں سے وہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں کمی نہیں کرسکیں گے، وہ سندھ میں جلسے کرتے رہیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑیگا۔

13

ہم پنجاب کا سیاسی میدان سجائیں گے، کوئی کچھ بھی کرلے آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،یہ بات انھوں نے7 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بلاول بھٹو پارک ،سول سٹی اسپتال میںایم این اے ڈاکٹر مہرین بھٹوکی جانب سے 48لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والی پی سی آرلیبارٹری کے افتتاح اور خیرپور جیم خانہ میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کی ۔انھوںنے کہاکہ موجودہ جمہوری حکومت نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔