دونوں گیس کمپنیاں دیوالیہ جولائی میں بند ہونے کا خدشہ ہے مشیر پیٹرولیم
حکومت نے آسان شرائط پر قرضہ نہ دیا تو کمپنیاں بند ہوجائیں گی، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
مشیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل کے اجلاس کی کارروائی کے دوران کہا ہے کہ دونوں گیس کمپنیاں دیوالیہ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
حکومت نے آسان شرائط پر قرضے کا انتظام نہ کیا اور سبسڈی نہ دی تو دونوں کمپنیاں جون 2013 ء کے بعد بند ہوجائینگی۔ ملازمین کیلیے اعلان بونس حسابات میں توموجود ہے رقم نہیںہے۔ بونس کی ادائیگی کے لیے حکومت سے سات ارب روپے مانگے ہیں ۔ وزیراعظم کو اس بارے میںخط لکھ دیا ہے ۔ کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران مشیر پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہو گئی۔
مشیر پٹرولیم نے کہا کہ اوگرا گیس کمپنیوں کے نقصانات کی ذمہ دار ہے ۔ اوگرا کی وجہ سے یہ کمپنیاں تباہی کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ گیس چوری میںملوث 167 سی این جی اسٹیشنوں کی فہرست کارروائی کے لیے اوگرا کو بھجوا ئی گئی تھی کسی کے خلاف آج تک کارروائی نہیں ہوئی ۔ چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا کہ وزارت اور گیس کمپنیاں سی این جی اسٹیشنوں کے حوالے سے کوئی کیس بھی تو ثابت کریں ۔ جن پر الزامات درست تھے ان پر جمانے عائد کیے گئے تھے ۔