میرے بھارت لوٹ جانے پر پاکستانی مجھ سے ناراض نہ ہوں گلزار

میرا پاکستان سے اچانک واپس جانا دکھ کی بات ہے مگرجلد واپس آونگا،گلزار


Staff Reporter February 15, 2013
میرا پاکستان سے اچانک واپس جانا دکھ کی بات ہے مگرجلد واپس آونگا،گلزار فوٹو: فائل

معروف بھارتی شاعر اور فلم ڈائریکٹرگلزار نے کہا ہے کہ میرا پاکستان کا دورہ بہت خوبصورت تھا دو روز قبل جب میں پاکستان پہنچا تومیں نے وقت کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آبائی گائوں دینہ جہلم کا دور کیا جہاں میرا لڑکپن گزرا اور میری جائے پیدائش بھی ہے۔

جہلم پہنچنے کے بعد مجھے دلی طور پر ایسا سکون ملا جو میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان سے واپسی پر اکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی مینجنگ ڈائریکٹر امینہ سیدکو بھیجے گئے ایک خط میں کیا جس کا عنوان تھا'مجھ سے ناراض نہ ہوں' ان کا کہنا تھا کہ میں ان لمحوں کو نہیں بھول سکتا جب میں اپنے گرواوراستاد احمد ندیم قاسمی کی قبر پرگیااور انھیں خراج عقیدت پیش کیا، انھوں نے کہا کہ مجھے دینہ سے بے پناہ عشق ہے میں جب بھی پاکستان آیا ہوں تو وہاں پہلے جاتا ہوں، گلزار نے کہاکہ میرا پاکستان سے اچانک واپس جانا دکھ کی بات ہے مگرجلد واپس آونگا، انھوں نے کہاکہ میں کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کرنے کیلیے مکمل تیاری سے آیا تھا مگر اچانک اس واقعے نے مجھے بھی دکھ میں مبتلاکردیا ہے میں اپنے تمام چاہنے والوں سے معذرت خواہ ہوں، میری دعائیں لٹریچرفیسٹیول کے شرکا اور ان کے منتظمین کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔