کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

لانڈھی نمبر چار میں ایک فیکٹری کے قریب محمد اصغر کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا


ویب ڈیسک February 15, 2013
چینسر گوٹھ میں دو گروپوں میں تصادم کے باعث علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا رینجرز اور پولیس جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس دکھائی دی فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ چینسر گوٹھ میں 2 گروپوں میں تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ رک نہ سکا ، اورنگی ٹاون بلوچ گوٹھ ميں مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انصار حسین جعفری جاں بحق جبکھ فائرنگ کی زد میں آکر بچہ زخمی ہوگیا تاہم مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، سائٹ اے پولیس کے مطابق ولیکا چورنگی کے قریب 25 سالہ محمد سمیع کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا.

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں نالے سے مسخ شدہ لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد قتل کیا تھا جبکہ تاحال مقتول کی شناخت نہيں ہوسکی ، لانڈھی نمبر چار میں محمد اصغر کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ملیر کھوکھراپار میں زخمی ہونے والے 40 سالہ محمد ابراہیم نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

دوسری جانب چینسر گوٹھ میں دو گروپوں میں تصادم کے باعث علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا رینجرز اور پولیس جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس دکھائی دی جبکہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ، علاقے میں عام تاثر یہ ہے کہ منشیات کا کام کرنے والے اشوک نامی گروپ کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں