پاکستان اور چین کا افغانستان میں امن واستحکام کیلیے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔ چینی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک August 22, 2017
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔ چینی وزیر خارجہ فوٹو:فائل

پاکستان اور چین نے افغانستان میں امن واستحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی جب کہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے افغانستان میں امن واستحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سہ فریقی مذاکرات پر زور دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ تمام باہمی دلچسپی کے امور پرکھڑا رہے گا۔

دوسری جانب چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں عالمی برادری پاکستان کی ان کوششوں کومکمل طورپرتسلیم کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں