شاہ رخ سلمان اور اکشے دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں شامل

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں عامر خان شامل نہیں


ویب ڈیسک August 22, 2017
شاہ رخ خان 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کماکر عالمی درجہ بندی میں 8 ویں نمبر پر رہے۔ فوٹو : فائل

امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکاروں کی سالانہ فہرست جاری کردی جس میں بالی ووڈ کے تین سپر اسٹارز جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس فہرست میں جن 3 بالی ووڈ اسٹارز نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی اس میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار شامل ہیں جب کہ حیران کن طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان تینوں اداکاروں کی نسبت عامر خان سال میں ایک ہی فلم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ اور اکشے دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں شامل



فوربز نے یکم جون 2016 سے یکم جون 2017 کے دوران ہونے والی آمدنیوں کا ریکارڈ مرتب کیا جس کے مطابق شاہ رخ خان 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کماکر عالمی درجہ بندی میں 8 ویں نمبر پر رہے.



بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ 9 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔



بالی ووڈ کے کھلاڑی سمجھے جانے والے اکشے کمار 3 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

حیرت انگیز طور پر عامر خان ٹاپ 10 میں جگہ نہ بناسکے حالانکہ ان کی ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم دنگل بھی اسی دوران ریلیز ہوئی تھی جب فوربز نے ڈیٹا اکٹھا کیا اور دنگل نے دنیا بھر میں 2 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔



دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکار ہالی ووڈ اسٹار مارک واہلبرگ رہے جن کی آمدنی 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی اور یہ آمدنی شاہ رخ خان کی آمدنی سے 79 فیصد زیادہ ہے۔



دوسرے نمبر پر ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن المعروف دی راک رہے جن کی آمدنی 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔



اس کے بعد وین ڈیزل 5 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے، ایڈم سینڈلر 5 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے، جیکی چن 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ساتھ پانچویں، روبرٹ ڈاؤنی جونیئر چھٹے اور ٹام کروز ساتویں نمبر پر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |