انتخابات صاف وشفاف ہوئے تو بلوچستان میں امن قائم ہوجائے گا چیف جسٹس

ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کے بغیر سول نظام پوری طرح نافذکیا جائےاورامن کے نام پر قائم مختلف فورسز کو ختم کیا جائے،چیف جسٹس


ویب ڈیسک February 15, 2013
ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کے بغیر سول نظام پوری طرح نافذکیا جائےاورامن کے نام پر قائم مختلف فورسز کو ختم کیا جائے،چیف جسٹس فوٹو ایکپسریس

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے اور الیکشن صاف و شفاف ہو ئے تو بلوچستان میں امن قائم ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس نےاپنےریمارکس میں کہا کہ اسمبلیوں میں عوام کی حقیقی نمائندگی ہونی چاہئے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان میں لوگوں کو فری ہینڈ دیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کے بغیر سول نظام پوری طرح نافذکیا جائےاورامن کے نام پر قائم مختلف فورسز کو ختم کیا جائے۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ ایف سی کی موجودگی میں لوگ ایسا تصور کرتے ہیں جیسے انھیں فتح کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سمزمیڈیکل اورجنرل اسٹورز بلکہ فٹ پاتھوں پر بک رہی ہیں،غیر قانونی سمز کو دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ،اغوا اور فرقہ واریت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کا موبائل کمپنیاں نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں