ملزمان کے سروں کی قیمت واپس لینے کا فیصلہ غیرقانونی ہے فیصل سبزواری

2010 میں 13 تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر ابدی نیند سلادیا گیا، فیصل سبزواری


ویب ڈیسک February 15, 2013
2010 میں 13 تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر ابدی نیند سلادیا گیا، فیصل سبزواری۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری کاکہنا ہےکہ لیاری گینگ وار کے نامزد ملزمان کے سروں کی قیمت واپس لینے کا فیصلہ غیرقانونی اور کراچی دشمنی پر مبنی ہے، نوٹیفیکیشن کی واپسی تک احتجاج جاری رہےگا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیرسے شہلارضا کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ایم کیوایم کے اراکین نے احتجاجا شرکت نہیں کی اور اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کیا، اس موقع پر فیصل سبزواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ محکمہ قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، کراچی میں بھتہ خوروں کا راج ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ 2010 میں 13 تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر ابدی نیند سلادیا گیا جبکہ کل نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے دو عہدیداروں کو قتل کردیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قاتلوں کو سرپرستی حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |