ٹریفک مسائل پر قابو پانے کا ایک طریقہ

سڑکوں پر ٹریفک کے رش کی وجہ یہ ہے کہ شہروں کے اندر اور ایک سے دوسرے...


Editorial August 04, 2012
اگر عوام کو سڑکوں کے درست استعمال کے بارے میں مکمل آگہی مل جائے تو اس سے بھی سڑکوں پر ٹریفک بلاک کو کم کیا جا سکتا ہے. فوٹو محمد عدیل

ہمارے ہاں عوامی اور انتظامی سطح پر اکثر یہ شکوہ کیا جاتا ہے کہ ہماری سڑکوں پر اب اکثر ٹریفک بلاک رہنے لگی ہے لیکن اس کی وجہ جاننے اور اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوئی کوشش کسی محکمے یا ادارے کی جانب سے ہوتی نظر نہیں آتی۔

سڑکوں پر ٹریفک کے رش کی وجہ یہ ہے کہ شہروں کے اندر اور ایک سے دوسرے شہر جانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت ہے جس کے باعث عوام نجی ٹرانسپورٹ رکھے کو ترجیح دے رہے ہیں جب کہ یہ رویہ سڑکوں پر ٹریفک کے اژدہام کا سبب بن رہا ہے۔

اس مسئلے کا حل یہی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی تعداد تیزی سے بڑھائی جائے تاکہ لوگوں کو یہ سہولت وافر مل سکے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ نہ صرف سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل میں خود بخود کمی آئے گی بلکہ عیدین اور دیگر خاص مواقع پر مسافروں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے کا سلسلہ بھی تھم جائے گا۔ ہمارے منصوبہ ساز سمجھتے ہیں کہ شہروں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل سڑکوں کو کھلا کرنا ہے' یہ سوچ درست نہیں ہے' ٹریفک کے مسائل اسی وقت مکمل طور پر حل ہوں گے جب پبلک ٹرانسپورٹ کی حالت اور تعداد بڑھائی جائے گی۔ ضروری ہے کہ عوامی سطح پر ٹریفک سینس بڑھانے کے لیے بھی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

یہ واضح ہے کہ اگر عوام کو سڑکوں کے درست استعمال کے بارے میں مکمل آگہی مل جائے تو اس سے بھی سڑکوں پر ٹریفک بلاک کو کم کیا جا سکتا ہے کیونکہ مشاہدے میں آیا ہے کہ زیادہ تر ٹریفک بلاک لوگوں میں ٹریفک اور سڑکوں کے استعمال کا شعور نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ تدریسی نصابات میں ٹریفک اور سڑکوں کے استعمال کے بارے میں شعور بیدار کرنے والے آگہی بخش مضامین اور عملی مشقیں شامل کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں