کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کاسلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک February 15, 2013
بارش سے آئی آئی چندریگر روڈ، فوارہ چوک اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر ٹریفک بھی جام ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش نےموسم خوشگوار بنا دیا جب کہ دوسری جانب بارش کے ساتھ ہی کے ای ایس سی کے 90 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔


شہر میں آج صبح سے ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا اورشہر کی کئی اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی، جبکہ کے ای ایس سی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔


محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش شارع فیصل پر 8 ملی میٹر ، مسرور بیس پر 5.2، ایئر پورٹ کے علاقے میں 4 ، یونیورسٹی روڈ پر 2جبکہ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا میں 3.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کاسلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔


کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں 90سے فیڈرز ٹرپ ہونے کی اطلاعات درست نہیں،بارش کے بعد شہر میں کئی مقامات پر فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تاہم ٹرپ ہونے والے فیڈرز میں سے کئی بحال کردیئےگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں