سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس تکمیل کے آخری مراحل میں

گرینڈ الائنس سندھ کی سطح تک ہو گا اور پیر پگارا اتحاد کی سربراہی کریں گے

گرینڈ الائنس کا مقصد سند ھ میں پیپلزپارٹی کا ون آن ون مقابلہ کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے ،نواز شریف ،پیرپگارا اوراے این پی کے رہنما ہفتے کوملاقات میں اس بات کا باضابطہ اعلان کریں گے۔


ذرائع نے بتایا کہ گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دینے کے لیے چوبیس گھنٹے میں شہباز شریف ،چوہدری نثار ،امتیاز شیخ او رخدابخش راجڑ میں تین بار رابطے ہوئے مزید جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کے بعدگرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کی تعداد دس ہو جائے گی ،ان میں ایس یو پی ،مسلم لیگ فنکشنل ، عوامی تحریک پلیجو گروپ،قادر مگسی کی جماعت ،مسلم لیگ(ن)، جماعت اسلامی ،جے یو آئی(ف) اور نورانی گروپ شامل ہیں، ان جماعتوں میں گرینڈ الائنس سندھ کی سطح تک ہو گا اور پیر پگارا اتحاد کی سربراہی کریں گے ،گرینڈ الائنس کا مقصد سند ھ میں پیپلزپارٹی کا ون آن ون مقابلہ کرنا ہے۔
Load Next Story