بارسلونا نے نیمار پرہرجانے کا کیس کردیا

پیرس سینٹ جرمین نے نیمار کو ورلڈ ریکارڈ 222 ملین یورو کے عوض اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پیرس سینٹ جرمین نے نیمار کو ورلڈ ریکارڈ 222 ملین یورو کے عوض اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ فوٹو: فائل

بارسلونا نے برازیلین فٹبالر نیمار پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے 8.5 ملین ہرجانے کا کیس دائر کردیا۔


اسپینش کلب نے نیمار سے وہ وفاداری بونس بھی واپس کرنے کو کہا جو انھیں گزشتہ برس اکتوبر میں معاہدے کی تجدید پر دیا گیا تھا، اس کے تحت انھوں نے2021 تک اسپینش کلب کے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پیرس سینٹ جرمین نے نیمار کو ورلڈ ریکارڈ 222 ملین یورو کے عوض اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
Load Next Story