مردان وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی کے قافلے پرخود کش حملہ

خود کش حملہ آورنے قافلے پر پہلے دستی بم سے حملہ کیا اور اس کے بعد سڑک پر آکرخود کو دھماکے سے اڑالیا,عینی شاہدین


ویب ڈیسک February 15, 2013
خود کش حملہ آورنے قافلے پر پہلے دستی بم سے حملہ کیا اور اس کے بعد سڑک پر آکرخود کو دھماکے سے اڑالیا,عینی شاہدین فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تاہم وزیراعلیٰ اوران کا قافلہ حملے میں محفوظ رہا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق قافلہ کالج چوک سے گزررہا تھا اسی دوران خود کش حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اڑالیا تاہم وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی اوران کے قافلے میں شامل دیگرافراد اس حملے میں محفوظ رہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

امیرحیدرہوتی کو مردان میں پیرانوپارک میں جسلے سے خطاب کرنا تھا اورانہیں جلسہ گاہ ہیلی کاپٹرکے ذریعے پہنچنا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث وہ بذریعہ گاڑی جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آورنے قافلے پر پہلے دستی بم سے حملہ کیا اور اس کے بعد سڑک پر آکرخود کو دھماکے سے اڑالیا۔

دوسری جانب وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا شکرہے وزیراعلیٰ اوران کا قافلہ اس حملے میں محفوظ رہا۔ انہوں نے کہا اس طرح کی کارروائیوں سے دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

اے این پی کے جنرل سیکریٹری سینیٹرزاہد خان نے کہا کہ شدت پسندوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائی سے نہ تو ہم خوفزدہ ہوں گےاورنہ ہی مرعوب، عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اورہم نے اس دلدل سے ملک کونکالنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں