ہالینڈ میں میوزک فیسٹیول کیلیے ملکو کی جگہ نصیبو لعل سے معاہدہ

27اگست کو پاکستانی سفارتخانے وکمیونٹی کے تعاون سے فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے

27اگست کو پاکستانی سفارتخانے وکمیونٹی کے تعاون سے فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

ہالینڈ میں پاکستان ایمبیسی اورکمیونٹی کے تعاون سے منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں گلوکارملکو کی جگہ گلوکارہ نصیبولعل کو سائن کرلیا گیا۔


ہالینڈ کے شہر ذاودر پارک دین ہاخ میں 27 اگست کو پاکستانی ایمبیسی اور پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے پاکستانی فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پرفارمنس کے لیے پہلے ملکو کو سائن کیا گیا تھا مگر بعدازاں ان کی جگہ پر نصیبو لعل کو فائنل کرلیا ہے جو اس شو میں پرفارم کرنے کے لیے دو روز قبل ناروے سے ہالینڈ روانہ ہوجائیں گی۔
Load Next Story