عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، فیصلے تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے؛ پی ٹی آئی کی درخواست


Agencies/Numainda Express August 23, 2017
ہم اعلیٰ عدالت میں جاری کیس پر کیسے آرڈر دے سکتے ہیں، جسٹس عامر فاروق۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے انور منصور عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ فارن فنڈنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرغور ہے، الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلے تک کسی کارروائی سے روکا جائے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ آپ اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کریں؟ ہم اعلیٰ عدالت میں جاری کسی کیس کے حوالے سے کوئی آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں۔

انور منصور نے کہا کہ تعطیلات کی وجہ سے سپریم کورٹ میں بینچ دستیاب نہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کے نوٹس پر 7 ستمبر تک جواب کا حتمی نوٹس بھیجا ہے،فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔ بعدازاں جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن اوراکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کو جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں