عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

یہ وہ پارٹی نہیں جس کی قیادت بے نظیربھٹو کرتی تھیں اورمیں محترمہ کی قیادت کی ہی وجہ سے اس میں شامل ہوئی،عظمیٰ بخاری

یہ وہ پارٹی نہیں جس کی قیادت محترمہ بے نظیربھٹو کرتی تھیں اورمیں محترمہ کی قیادت کی ہی وجہ سے اس میں شامل ہوئی،عظمیٰ ، فوٹو: ایکسپریس

پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پارٹی اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ ان کے شوہرسمیع اللہ نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیاہے۔

ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ بہت عرصے سے پارٹی کی پالیسیوں سے اختلاف کررہی تھیں اورآج میں نے بہت تکلیف کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک نکتہ نہیں جس پراختلاف کرکے میں نے پیپلزپارٹی چھوڑی، خاص طورپر عام افراد کو ریلیف دینے میں پیپلزپارٹی ناکام ہوئی، صرف حکومت کا 5سال مکمل کرنا ہی نکتہ نظرنہیں ہونا چاہئے تھا۔


عظمی بخاری نے کہا کہ یہ وہ پارٹی نہیں جس کی قیادت محترمہ بے نظیربھٹو کیا کرتی تھیں اورمیں محترمہ بے نظیربھٹو کی قیادت کی ہی وجہ سے اس میں شامل ہوئی۔

دوسری جانب عظمی بخاری کے شوہر سمیع اللہ نے بھی پیپلزپارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے، سمیع اللہ پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔
Load Next Story