کیپ ٹاؤن ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے 139 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ
سعید اجمل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچوں وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے پاکستان کی پہلی اننگز 338 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے۔
پاکستان کی پہلی اننگز 338 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 36 کے مجموعی اسکور پر اسے کپتان گریم اسمتھ کی پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ جادوگر اسپنر اور آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر برقرار سعید اجمل نے گریم اسمتھ کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سعید اجمل نے کسی بھی کھلاڑی کو جم کر نہ کھیلنے دیا اور شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچوں وکٹیں حاصل کیں۔ گریم اسمتھ 19، پیٹرسن 17، ہاشم آملہ 25، ڈوپلیسی 28 اور جیک کیلس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اے بی ڈیویلیرز 24 اور ایلگر 11 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل جب پاکستان نے 253 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق اپنے اسکور میں کسی رن کا اضافہ کئے بغیر 111 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر سرفراز احمد اسکورمیں 13 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد آنے والے عمر گل رنز کا کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔
تنویر احمد اور سعید اجمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں وکٹ کی شراکت میں ٹیم کے اسکور میں 67 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے مجموعی اسکور کو 300 کا ہندسہ پار کرایا۔ تنویر احمد پیٹرسن کی گیند پر44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سعید اجمل 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے قبل ہی 338 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ویرون فیلنڈر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔