وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب پہنچ گئے
دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی ولی عہد سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ذرائع
شاہد خاقان عباسی بطوروزیراعظم اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے پہلے دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال ڈپٹی گورنر مکہ عبداللہ بن بندرنے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی ولی عہد سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء سے متعلق پالیسی اورخطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔