سری دیوی اور انیل کپور ایک بار پھر مسٹر انڈیا میں ایک ساتھ نظرآئیں گے

فلم ’’مسٹرانڈیاپارٹ ٹو‘‘ کی ہدایات سری دیوی کے شوہر اورانیل کپور کے بھائی بونی کپور دیں گے


ویب ڈیسک February 15, 2013
مسٹر انڈیا میں سری دیوی اور انیل کپور کی جوڑی کو بے انتہا پسند کیا گیا تھا اور اس میں سری دیوی پر فلمایا گیا گانا "ہوا ہوائی" عوام میں بے حد مقبول ہوا۔ فوٹو: فائل

سری دیوی اورانیل کپور اپنی پرانی ہٹ فلم "مسٹر انڈیا" کے دوسرے پارٹ میں بھی ایک ساتھ نظرآئیں گے۔

مسٹر انڈیا میں سری دیوی کا ساتھ نبھائیں گے ان کے دیور انیل کپور جو اس فلم کے پچھلے پارٹ میں بھی ان کے ہیرو تھے، اس فلم کی ہدایات سری دیوی کے شوہراورانیل کپورکے بھائی بونی کپور دیں گے جن کا کہنا ہے کہ فلم کے اسکرپٹ پرکام کیا جارہاہے۔

سری دیوی نے 1997 میں فلم جدائی کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کو خیرباد کہہ کربونی کپورسے شادی کرلی تھی اور2012میں انہوں نے فلم انگلش ونگلش سے دوبارہ فلموں میں انٹری دی۔

مسٹر انڈیا 1987 کی سپرہٹ فلم تھی اوراس میں سری دیوی اور انیل کپور کی جوڑی کو بے انتہا پسند کیا گیا تھا جب کہ فلم کا میوزک بھی سپرہٹ تھا اور اس میں سری دیوی پر فلمایا گیا گانا "ہوا ہوائی" عوام میں بے حد مقبول ہوا، فلم میں ولن کا کردار امریش پوری نے انتہائی خوبصورتی سے ادا کیا تھا اوران کا ڈائیلاگ "موگیمبو خوش ہوا" لوگوں کو آج تک یاد ہے۔

دوسری جانب اداکار اور ہدایت کار کمل ہسن نے بھی سری دیوی کو فلم "صدمہ " کے دوسرے پارٹ میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، کمل ہسن کے مطابق اس فلم کا اسکرپٹ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ فلم صدمہ 1983 میں ریلیزکی گئی تھی اوراس میں بھی کمل ہسن اورسری دیوی نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں