سنی لیون نے فلمسازواداکار کمال آر خان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی

سنی لیون نےکمال کےالزام جس میں انکاکہناتھاکہ سنی لیون کاکہناہےکہ’’ریپ کوئی جرم نہیں بلکہ سرپرائز ہے‘‘کی بناپردرج کرائی


ویب ڈیسک February 15, 2013
4 فروی 2013 کو بھی سنی لیون ممبئی پولیس اسٹیشن میں غلط تبصرے کرنے پرکمال آرخان کے خلاف شکایت درج کراچکی ہیں۔ فوٹو: آئی اے این ایس

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے فلمساز اور اداکار کمال آر خان کے خلاف جھوٹا بیان ان سے منسوب کرنے پر ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ کمال آرخان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سنی لیون کا ماننا ہے کہ ''ریپ کوئی جرم نہیں بلکہ ایک سرپرائز ہے''۔

سنی لیون کا کہنا تھا کہ کمال آر خان نے مجھ سے منسوب جس بیان کا تذکرہ کیا ہے میں نے ایسا کوئی بیان دیا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمال خان کے اس طرح کے جھوٹے بیان کا مقصد میری شہرت کو نقصان پہچانا ہے جبکہ سنی لیون کے وکیل رضوان صدیقی نے کہا کہ میری مؤکلا کمال آر خان کی جانب سےلگائے گئے جھوٹے الزام کے باعث ان دنوں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور کمال خان سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ان کی مؤکلا کے نام سے جھوٹی اور من گھڑت باتیں کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی 4 فروی 2013 کو سنی لیون نے ممبئی پولیس اسٹیشن میں غلط تبصرے کرنے پر کمال خان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں