توقیر صادق کو پاکستان لانے میں رکاوٹ نہیں ڈال رہے رحمان ملک
آئندہ جوبھی ای سی ایل میں شامل شخص بیرون ملک گیاتومتعلقہ ایئرپورٹ کےڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اےکوگرفتارکیاجائےگا،رحمان ملک
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کو پاکستان لانے میں حکومت میں رکاوٹ نہیں ڈال رہی، دستاویزات مکمل ہوتے ہی انہیں پاکستان لایا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ توقیر صادق نے پشاور سے افغانستان کا ویزا لیا جس کے بعد وہ کابل اور پھر وہاں سے متحدہ عرب امارات چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی ای سی ایل میں شامل شخص بیرون ملک گیا تو متعلقہ ایئر پورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو گرفتار کیا جائے گا۔
رحمان ملک نے کہا کہ 6 افغانیوں کو بیرون ملک بھجوانے پر ایف آئی اے اور پی آئی اے کے اہلکاروں کی گرفتاری اورشاہ زیب قتل کیس میں گرفتار شاہ رخ جتوئی کی بھی بیرون ملک روانگی کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔