نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا جائزہ
اجلاس میں آئینی ترمیم صرف 62 ون ایف تک محدود رکھنے کا فیصلہ، ذرائع
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا۔
جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، خواجہ حارث، رانا مقبول، امجد پرویز اور زاہد حامد سمیت نواز شریف کی قانونی مشاورتی ٹیم نے شرکت کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا باقاعدہ اعلان کردیا
اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم صرف 62 ون ایف تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، 62 ون ایف میں صرف نا اہلی کی مدت کا تعین کیا جائے گا جب کہ شقوں کی اسلامی روح کو کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا۔